تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بن گیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان جاری 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش ٹیم پہلی اننگز میں 365 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، تاہم اسکور کارڈ میں ایک منفرد ریکارڈ دیکھنے میں آیا، جس میں دو کھلاڑیوں نے سنچریاں اسکور کی جبکہ چھ کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کرکٹ ایکسپرٹ مظہر ارشد کے مطابق ایسا ٹیسٹ کرکٹ کی 145 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی ٹیم 365 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، بنلگہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم 175 اور لٹن داس 141 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے راجیتھا نے 5 اور فرنینڈو نے 4 وکٹیں حاصل کی۔

سری لنکا نے جواب میں 5 وکٹ کے نقصان پر  282 رنز بنالیے ہیں اور ابھی اسے پہلی اننگز کی لیڈ برابر کرنے کیلئے مزید 83 رنز درکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -