اشتہار

‘ مشورہ ہے حکومت اب صرف اپنے پُرامن رخصت کی حکمت عملی بنائے’

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ مشورہ ہے حکومت اب صرف اپنے پُرامن رخصت کی حکمت عملی بنائے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس حکومت کو معلوم ہے پاکستان کی عوام ان سے نفرت کرتی ہے اسی لیے عوام کے خوف سے پورے ملک کو جنگ کا میدان بنا دیا۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جبر سے کبھی قوموں کو دبایا نہیں جا سکتا، اب لوگوں میں نفرت کے ساتھ غصہ بھی شامل ہوگیا ہے، مشورہ ہے کہ حکومت اپنے صرف اپنے پُر امن رخصت کی حکمت عملی بنائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ میں شریک حماد اظہر پولیس کی جانب سے فائر کیے گئے آنسو گیس کا شیل چہرے پر لگنے سے زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: حماداظہر چہرے پر شیل لگنے سے زخمی

حماداظہر نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ پولیس نے چہروں کے نشانہ لے کر آنسوگیس کے شیل فائر کیے ہیں آنسوگیس کا شیل چہرے پر لگا جس سے زخمی ہو گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں