تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی انتخابات نہیں چاہتی اور ن لیگ کوآگ لگائی ہوئی ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے آج صبح حکومتی ٹیم سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایازصادق نےکہا ن لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے لیکن پیپلزپارٹی اور اتحادی نہیں مان رہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات نہیں چاہتی اور ن لیگ کوآگ لگائی ہوئی ہے ہم تو الیکشن کی تاریخ لینے کیلئے آرہے ہیں ہم تو پوچھنے آرہے ہیں کہ ملک میں انتخابات چاہتےہیں یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جلسےہم نےبہت کیےہیں سب نےدیکھ بھی لیاکیسےجلسےکیےہیں مقصدجب تک حاصل نہیں ہوتاہم ڈی چوک پربیٹھےرہیں گے فسطائیت کا مظاہرہ ہو گا توقانون میں رہتے ہوئے مقابلہ کریں گے۔
وائس چیئرمین نے کہا کہ حکومت کیساتھ کون مذاکرات کر رہا ہے مریم نوازغلط بیانی اورقوم کو گمراہ کررہی ہیں صبح کہا مارچ کو پرامن رکھیں گےکنٹینرز ہٹادیں انہوں نےسپریم کورٹ کے فیصلےکا بھی مذاق اڑایا انہوں نےکنٹینرز ہٹائے نہ کارکنان کو رہا کیا کنٹینرز ہٹاتے وقت ہمارا ایک کارکن لاہور میں شہید ہوا۔