اشتہار

پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا مقام تبدیل اچانک تبدیل، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ملکی سیاسی صورت حال کا اثر کھیل کے میدانوں پر بھی پڑنے لگا یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز راول پنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی ہے، پی سی بی کی جانب سے باضابطہ اعلان آج شام تک متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈی میں ممکنہ کشیدگی کی وجہ سے حکومت نے میچ شفٹ کرنے کی اجازت دی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بارے میں حکومت سے رائے مانگی تھی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو ملتان پہنچے گی جبکہ 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا، سیریز بایو سیکیورببل کے بغیر کھیلے جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکواڈ کا اعلان، کتنے فاسٹ بولرز شامل کرلئے گئے؟

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے سولہ رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، اسکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز،دو وکٹ کیپرز،تین اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پانچ فاسٹ بولرز کو بھی قومی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں