اشتہار

جعلی فنگر پرنٹ سے سم کارڈ نام کرنے والا گروہ پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان میں جعلی فنگر پرنٹ سے موبائل فون سم کارڈ لوگوں کے نام کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چار ملزمان سے لیپ ٹاپ اور مختلف کمپنیز کی سم کارڈ اور بائیو میٹرک مشین برآمد ہوئی ہیں، ملزمان سے 3 موبائل فونز و دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: جعلی شناختی کارڈ پر موبائل سم نکالنے والا گروہ گرفتار

رواں ماہ کراچی میں چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز بدل کر دوبارہ فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔ لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سافٹ ویئر ایکسپرٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے، ملزم سے آئی ایم ای آئی بدلنے والے سافٹ ویئر اور دو لیپ ٹاپ برآمد کرلیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ کراچی میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی، مارچ میں تمام ڈسٹرکٹس سے 2 ہزار 416 موبائل فون چھینے گئے جبکہ اپریل میں یہ تعداد 2 ہزار 118 رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں