ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سونے کی قیمت میں حیران کُن کمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں ڈالر کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت بھی 2200 روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 41 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1867 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 21 ہزار 56 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے کے بعد 1859 ڈالر فی اونس رہی۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کمی

واضح رہے کہ ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 61 پیسے سستا ہوگیا۔

دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے 76 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 202 روپے 01 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے ڈالر 200 روپے کی حد تجاوز کر گیا تھا، یہ ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح تھی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں