اشتہار

’پولیس نے دو دن تک میرے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پولیس نے گرفتاری کے بعد دو دن تک میرے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سے ہمارے 2 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا صرف لاہور سے 150 ورکرز گرفتار کیے گئے۔

محمود الرشید نے بتایا کہ مجھے پولیس کے تیس اہلکاروں نے گرفتار کیا اور دو دن میرے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا گیا، ہمارے کارکنوں کو حراست میں لے کر لاہور سے باہر رکھا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ اشتہاریوں کو لگایا گیا تھا ان لوگوں نے ہمارے کارکنوں کی سیکڑوں گاڑیوں کو توڑا۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید گرفتار

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے حلقے سے حقیقی آزادی مارچ کا پہلا شہید فیصل عباس ہے ان کی فیملی کے لییے ایک کروڑ روپے کا فنڈ قائم کررہے ہیں۔

محمود الرشید نے کہا کہ جتنی جلدی ہوسکے امپورٹڈ حکومت ملک کا پیچھا چھوڑ دے، ہماری ساری قیادت کو ایک جگہ اکٹھا ہوکر نکلنا چاہیے تھا تاہم عمران خان کا پشاور سے نکلنے کا بہترین فیصلہ تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حقیقی آزاد مارچ سے قبل پولیس نے لاہور سے محمود الرشید کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں