منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

دودھ خریدنے کیلئے دکان پر جانے والا شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ میں کافی کیلئے دودھ خریدنے کی غرض سے گروسری اسٹور پر جانے والا شہری کروڑ پتی بن گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں گروسری اسٹور سے دودھ لینے کیلئے آنے والے شخص پر قسمت مہربان ہوگئی، شہری کے لاٹری سے 2 ملین امریکی ڈالرز نکل آئے جو پاکستانی روپے میں تقریباً چالیس کروڑ بنتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شہری نے بتایا کہ وہ جب صبح کافی بنانے لگا تو گھر میں دودہ نہیں تھا، جسے لینے کیلئے میں گروسری اسٹور پر گیا تو وہاں میری نظر کسٹمر سروس کاؤنٹر پر موجود پاور بال ٹکٹ پر پڑی، تو میں نے دودھ کے ساتھ لاٹری کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔

شہری نے بتایا کہ جب اگلے دن ڈرا کا اعلان ہوا تو میرے تمام نمبر میچ کرگئے اور میں نے دو ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی،

رپورٹ کے مطابق لاٹری کی انعامی رقم ایک ملین ڈالر تھی، تاہم شہری نے لاٹری خریدتے وقت ایک ڈالر اضافی دے کر پاور پلے آپشن کا استعمال کیا، اس طرح اس کا انعام دگنا ہوگیا۔

انعامی رقم جیتنے کے بعد امریکی شہری کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں ہورہا کہ میں دو ملین امریکی ڈالرز جیت چکا ہوں، اپنی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: بوڑھی خاتون کی دریا دلی، لاٹری میں جیتا آدھا انعام بانٹ دیا، ویڈیو وائرل

ساؤتھ کیرولینا ایجوکیشن لاٹری کے آفیشل پورٹل کے مطابق اتنی بڑی رقم جیتنے کا موقع تقریباً ایک کروڑ میں سے کسی ایک شخص کو ہی ملتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں