اشتہار

وزیراعظم آزاد کشمیر کا یاسین ملک کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے حریت رہنما یاسین ملک کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہے کہ یاسین ملک کی سزا کیخلاف ہر عالمی فورم کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا اور مقدمے پر آنے والے تمام اخراجات آزاد کشمیر حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے بیان میں یاسین ملک کی سزا پر او آئی سی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عالمی فورمز متفق ہیں کہ کشمیریوں کی تحریک جائز تحریک ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک نے بندوق کا راستہ چھوڑ کر پرامن جدوجہد شروع کی، بھارتی حکمران یاسین ملک کے ساتھ بیٹھنے کو اعزاز سمجھتے تھے، کشمیری قوم یاسین ملک کی سزا کو قبول نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نے ایک من گھڑت مقدمے میں حریت رہنما یاسین ملک کو دو بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مزید پڑھیں: یاسین ملک کی اہلیہ کا شوہر کی سزا کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کا اعلان

سزا سنائے جانے کے بعد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں