جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ہالی وڈ فلم ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ سے متاثر ہوکر لگژری گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ہالی وڈ کی معروف فلمی سیریز ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ سے متاثر ہو کر 40 لگژری گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے وارداتوں میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت منیش راؤ، جگدیپ شرما اور آس محمد کے نام سے کی ہے۔ پولیس نے ملزمان کو اس وقت دھر لیا جب وہ چوری کی گئی ایک کار کا سودا کرنے آئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس منوج  نے کہا کہ ملزمان ہالی وڈ فلم ‘دی فاسٹ اینڈ دی فیوریس’ سے متاثر تھے، ملزمان نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور اطراف کے علاقوں سے 40 لگژری گاڑیاں چوری کرکے فروخت کی۔

پولیس کے مطابق ملزمان چوری کیلئے سافٹ ویئر پر مبنی ہیکنگ ڈیوائس کا استعمال کرتے تھے، اور منٹوں میں کاروں کو ان لاک کرنے کے لیے اسکینر جبکہ کاروں میں نصب GPS  سسٹم کو غیر فعال کرنے کے لیے جیمر کا استعمال کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے پستول، ہائی ٹیک گیجٹس جن میں سینسر کٹ ، مقناطیس اور 8 ریموٹ کار کی چابیاں شامل ہیں برآمد کی گئیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں