اشتہار

"صدر مملکت پی ٹی آئی ورکر نہ بنے”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر مملکت عارف علوی پر اختیارات کےغلط استعمال کا الزام عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی نیب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر مملکت کا عہدہ قابل احترام ہے، بل جوائنٹ سیشن میں لائے گئے اب صدر اختیارات کاغلط استعمال کر رہےہیں، ڈاکٹر عارف علوی سے کہوں گا کہ پی ٹی آئی ورکر نہ بنے۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ صدر پابند ہے کہ آئین کے مطابق وزیراعظم کی تجویز پر عمل کرے، صدر دس دن بعد تجویز نہیں مانتا تو آئین کے مطابق عملدرآمد ہو تا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نیب کے کیسز میں پندرہ سے بیس بار پیش ہو چکا ہوں، ملزمان کراچی سے آتے ہیں ،حاضری لگا کر اگلی تاریخ دیدی جاتی ہے، نیب کے کیس میں کچھ بھی نہیں،پیشی پر جتنا خرچہ ہوتا ہے حساب لگا لیں کل خرچہ سب کا کتنا بنتا ہے؟ سارے خرچہ نیب حکام سے لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب قوانین میں ترامیم ذاتی مفاد کے لیے ہیں: شاہ محمود قریشی

میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے الزام عائد کیا کہ نیب قوانین میں ترامیم پی ٹی آئی نے کی جس سے انتقامی مقدمے بن سکتےہیں، نیب کا طریقہ کار یہ تھا کہ دس دس سال کیس چلتا تھا، مگر اب نیب افسران غلط کیس بنانے پر پانچ سال کی سزا بھگتیں گے، نئی نیب ترامیم پر نیب افسر کو بھی پانچ سال سزا ہو سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان اور زرداری صاحب کی لیک آڈیو کو درست سمجھتا ہوں،عمران خان اور زرداری صاحب نے آڈیو کی تردید نہیں کی، سنا ہے شاہ محمود قریشی نے تردید کی ہے۔

اس سے قبل نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کیس کی سماعت سولہ جون تک ملتوی کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں