اشتہار

صدر نے پنجاب اور کے پی سے الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کردی

اشتہار

حیرت انگیز

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کردی ہے۔ یہ تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 218 ٹو بی کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہیں۔

صدر علوی نے پنجاب سے بابر حسن بھروانہ اور کے پی سے جسٹس (ریٹائرڈ) اکرام اللہ کو الیکشن کمیشن کے ممبران تعینات کیا ہے، یہ دونوں آسامیاں سابقہ ممبران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ شہباز حکومت کے آتے ہی الیکشن کمیشن میں اچانک کئی تبدیلیاں بھی کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن میں ‘اچانک’ اہم تبدیلیاں

سندھ اور پنجاب کےالیکشن کمشنرز کو تبدیل کردیا گیا تھا جبکہ خیبرپختونخوا میں نگراں افسر تعینات کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں