اشتہار

ویڈیو: بوڑھی خاتون کے بھیس میں نوجوان کا مونا لیزا کی پینٹنگ پر حملہ، وجہ کیا بنی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: فرانس کے میوزیم میں موجود دنیا بھر میں شہرت رکھنے والی پینٹنگ مونا لیزا پر بوڑھی خاتون کے بھیس میں ایک مرد نے کیک سے حملہ کردیا، لیکن پینٹنگ محفوظ رہی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے لوور میوزیم میں موجود لیونارڈو ڈی ونچی کی مشہور زمانہ پینٹنگ مونا لیزا پر 29 مئی کو ایک شخص نے حملہ کرنے کی کوشش کی، خاتون کے بھیس میں موجود شخص نے پینٹنگ کو دیکھتے ہی اچانک وہیل چیئر سے چھلانگ لگائی, حملہ کرنے والے شخص نے پہلے شیشہ توڑنے کی کوشش کی اور پھر پینٹنگ پر کیک دے مارا، مگر خوش قسمتی سے شیشے کے حفاظتی حصار میں ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہی۔

اس واقعے کے بعد گلاس کی صفائی کے موقع کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ واقعے نے مجھے دنگ کردیا ، حملہ آور نے کیک مارنے کے بعد ہر جگہ پھولوں کی پتیاں بھی اچھالی ، جس کے بعد سیکیورٹی نے اسے دبوچ لیا۔

- Advertisement -

حملہ کرنے والے شخص نے اس موقع پر فرنچ زبان میں کہا کہ زمین کے بارے میں سوچو، لوگ زمین کو تباہ کررہے ہیں، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اس حملے کا ممکنہ مقصد ماحولیاتی تباہی کے حوالے سے احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں