جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سابق رکن قومی اسمبلی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: سابق رکن قومی اسمبلی عدنان اورنگزیب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی عدنان اورنگزیب ہری پور یونیورسٹی میں لیکچر دینے کے بعد اسلام آباد جارہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

عدنان اورنگزیب سابق گورنر میاں گل اورنگزیب کے صاحبزادے تھے۔

خاندانی ذرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عدنان اورنگزیب کی میت کو سوات منتقل کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نمازجنازہ منگل کو دن 11 بجے سوات میں ادا کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں