منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سونو سود نے ایک بار پھر اپنی دریا دلی سے سب کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سونو سود بھارت میں اپنی اداکاری کے علاوہ سماجی خدمات کے حوالے سے بھی زیادہ مشہور ہیں۔

سونو سود نے ایک بار پھر اپنی دریا دلی سے مداحوں سمیت سب کے دل جیت لیے۔ انہوں نے چار بازوؤں اور ٹانگوں والی بچی کا اعلان کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی ریاست بہار کے ضلع نوادہ سے ایک ایسی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حیرت انگیز طور پر 4 بازوں اور ٹانگیں تھیں۔

مزید پڑھیں: بالی وڈ میں کامیابی کیسے ملتی ہے؟ سونو سود نے بتا دیا

ڈاکٹروں نے بچی کی صحت مند زندگی کے لیے فوری سرجری کروانے کا کہا تھا تاہم والدین کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ علاج کرا سکیں۔

جب یہ خبر اداکار سونو سود تک پہنچی تو انہوں نے بچی کے علاج کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سونو سود نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ڈاکٹر بچی کا علاج کر رہے ہیں۔

کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ بچی کا علاج شروع کر دیا گیا ہے بس آپ لوگ دعا کریں۔

مداحوں اور دیگر لوگوں کی جانب سے سونو سود کے انسان دوست اقدام تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں