اشتہار

ملازمت کیلئے یو اے ای جانے والے غیرملکیوں کیلئے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکیوں کی ملازمت کیلئے آسانی پیدا کردی، اس سلسلے میں مقامی کمپنیوں کو بھی پابند کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے یو اے ای کے معاون سیکریٹری برائے فروغ افرادی قوت احمد آل ناصر کا کہنا ہے کہ حکومت اس سال 12 ہزار شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرے گی۔

احمد آل ناصر نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں پر پابندی لگائی گئی ہے کہ دو فیصد ملازم مقامی شہری ہوں گے، تمام نجی اداروں کو اس کی پابندی کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

الامارات الیوم کے مطابق آل ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی اداروں کو یہ نہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے یہاں کتنےملازم رکھیں گے اور نہ انہیں اس امر کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ کن ڈگری ہولڈرز اماراتیوں کو ملازمتیں دیں گے البتہ کسی بھی نجی ادارے میں جتنے ملازم ہوں گے ان میں سے دو فیصد ملازم مقامی شہری ضرور ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات میں نجی ادارے، ثانوی اسکول پاس، گریجویٹ اور کسی بھی اعلیٰ ڈگری ہولڈر کو ملازمت فراہم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی ضروری نہیں کہ وہ مقامی شہری کو کس قسم کی ملازمت دیں اور کس قسم کی نہ دیں۔ یہ سب کچھ مقامی شہریوں کی ضرورت اوراداروں کی اپنی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

وزارت افرادی قوت نے حال ہی میں کہا تھا کہ 50 یا اس سے زیادہ ملازمین والے نجی اداروں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنے یہاں دو فیصد مقامی ملازم رکھیں، وزارت نے نجی اداروں کی فیسوں میں 80 فیصد تک کمی کی ہے۔

اماراتی حکومت نےآئندہ پانچ سال کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں 75 ہزاراماراتیوں کو ملازمت دلانے کے لیے 24 ارب درہم مختص کیے ہیں، اس حوالے سے ایک پروگرام ’نافس‘ (مقابلہ کرو) ترتیب دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں