اشتہار

راولپنڈی : لیڈیز فینسی پاؤچز میں جذب کی گئی منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے منشیات کی بین الصوبائی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ڈیرھ من کے قریب منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے عملے نے تین مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اس حوالے سے اے این اف ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ٹرک سے 58کلو200گرام منشیات برآمد کی گئی۔

- Advertisement -

منشیات میں 40کلو چرس،10کلو افیون اور 200گرام ہیروئن شامل ہے، کارروائی میں چارسدہ کے رہائشی حامد خان اور اشفاق نامی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری کارروائی میں آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں کوریئرآفس میں پارسل سے آئس برآمد ہوئی، 650گرام آئس لیڈیز فینسی پاؤچز میں جذب کی گئی تھی۔

اے این اف ذرائع کے مطابق تیسری کارروائی میں بیرون ملک سے بھیجے گئے پارسل سے 288گرام ویڈ برآمد ہوئی، مذکورہ پارسل اسلام آباد کے رہائشی نعمان کے نام بھیجا گیا تھا، برآمد ہونے والی تمام منشیات قبضہ میں لے کر مزید تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں