اشتہار

‘ بجٹ کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق ڈیزائن کیا جارہا ہے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے قومی بجٹ کو وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ڈیزائن کیا جارہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ڈی پی ترقیاتی بجٹ 2022-23 کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں پہلے مرحلے میں ایچ آئی سی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر علی شاہ نے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سید ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی کا کام قابل ستائش ہے تاہم ترقیاتی منصوبوں پر اشتراک کار اور روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بجٹ کو وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق ڈیزائن کیا جارہا ہے، اس لیے مسائل کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے تیار کیے جائیں اور منصوبوں میں منصوبوں میں شفافیت اور مدت کی پابندی کو مدنظر رکھا جائے۔

سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر علی شاہ نے مزید کہا کہ بجٹ میں تکمیل کے قریب منصوبوں کو ترجیح دیں گے، اور نوجوانوں کیلئے زیادہ پروجیکٹ رکھے جائیں گے، ہائر ایجوکیشن کمیشن پسماندہ علاقوں میں یونیورسٹیاں قائم کرے۔

واضح رہے کہ حکومت کو وفاقی بجٹ 23-2022 کیلئے مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ اور این ایچ اے کا بجٹ رواں بجٹ کے مقابلے کم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ 23-2022 : حکومت کو مشکل معاشی حالات کا سامنا

 آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کا امکان ہے ، وفاقی بجٹ 23-2022میں ترقیاتی بجٹ کا حجم بھی کم کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں