اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

وفاقی بجٹ 23-2022 : حکومت کو مشکل معاشی حالات کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کو وفاقی بجٹ 23-2022 کیلئے مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ اور این ایچ اے کا بجٹ رواں بجٹ کے مقابلے کم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ 23-2022 کیلئے حکومت کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے ، آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کا امکان ہے ، وفاقی بجٹ 23-2022میں ترقیاتی بجٹ کا حجم بھی کم کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مالی سال 23-2022میں ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپے رکھنےکا امکان ہے ، رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے رکھا گیا تھا، ترقیاتی بجٹ آئندہ مالی سال میں رواں مالی سال کے مقابلے میں 22 فیصد کم ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں پاور ڈویژن کیلئے50ارب روپے رکھنے اور این ایچ اےکیلئےآئندہ بجٹ میں120ارب روپےرکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے ، آئندہ مالی سال این ایچ اے کا بجٹ رواں بجٹ کے مقابلے 6 ارب روپے کم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ضم شدہ اضلاع کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے40 ارب روپے رکھنےکی تجویز دی ہے ، ضم شدہ اضلاع کیلئےرواں مالی سال کے مقابلے 14 ارب روپے کی کمی ہوگی۔

اس کے علاوہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کےآئندہ مالی سال کیلئے30 ارب روپےکی تجویز ہے ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے آئندہ بجٹ میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ وزیر اعظم نےایچ ای سی کیلئےبجٹ میں کٹوتی نہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تجاویز کوحتمی منظوری ،جائزے کیلئے پلان کوآرڈینشن کمیٹی میں پیش کیا جائے گا ، وفاقی بجٹ کے معاملے پر پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس4 جون کو ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں