اشتہار

پنجاب ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی کا امیدواروں سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی کی خالی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کیے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی کی خالی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی تیاریاں جاری ہیں اور پارٹی نے کارکنوں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا کل اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، پنجاب کی صوبائی تنظیم کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کے لے پارٹی کارکنوں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پنجاب پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب سے خالی 20 عمومی نشستوں پر ابتک 50 سے زائد درخواستیں وصول ہوئی ہیں اس میں سے لاہور سے خالی 4 نشستیں بھی شامل ہیں جن پر بھی متعدد امیدواروں نے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی سے ڈی سیٹ اراکین کی خالی نشستوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 17 جولائی کو ہوگی، کاغذات نامزدگی 4 تا 7 جون جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون تک کی جائے گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 24 جون کو جاری کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں