لارڈز کے تاریخی میدان پر نیوزی لینڈ کو منفرد ریکارڈ بنانے کا موقع مل گیا۔
کرکٹ کے گھر کہلانے والے لارڈز کے میدان پر نیوزی لینڈ کے پاس نئی تاریخ رقم کرنے کا نادر موقع ہے۔
بلیک کیپس نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن میزبان ٹیم کے پیس اٹیک کے سامنے مہمان بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔
جیمز اینڈرسن، میتھیو پوٹس، اسٹورٹ بروڈ اور بین اسٹوکس جیسے بولرز کے سامنے کیوی بلے باز مزاحمت نہ کر سکے اور صرف 12 رنز پر 4 مستند بلے باز پویلین لوٹ گئے۔
اس صورتحال میں اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتی ہے تو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ پہلی اننگز میں صرف 12 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے والی ٹیم فتح سے ہمکنار ہوئی ہو۔
تباہ کن بولنگ کے سامنے کیوی ٹیم 40 اوورز کی مہمان ثابت ہوئی اور 132 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ گرینڈ ہوم 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور میتھیو پوٹس نے 4، 4 جب کہ بروڈ اور اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔