جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شکیب الحسن کو پھر بڑی ذمہ داری مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ایک بار پھر کپتان بن گئے۔

تجربہ کار کھلاڑی کو مومن الحق کی جانب سے عہدے سے دستبردرای کے حالیہ فیصلے کے بعد بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے نامزد کیا گیا ہے۔

لٹن داس کو نائب کپتان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

شکیب الحسن اس سے قبل دو مواقعوں پر ٹیسٹ کپتان رہ چکے ہیں ان کی کپتانی میں ٹیم نے بالترتیب تین اور گیارہ میچ جیتے ہیں۔ 2009 میں جب مشرفی مرتضی ویسٹ انڈیز میں زخمی ہوئے تو انہیں پہلی بار ٹیسٹ کپتان نامزد کیا گیا جب کہ 2017 میں انہوں نے مشفق الرحیم کی جگہ کپتان کا عہدہ سنبھالا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدعنوانی کے الزامات کی رپورٹ میں ناکامی پر شکیب پر پابندی کے بعد مومن الحق کو 2019 میں کپتان نامزد کیا گیا تھا۔

مومن الحق کی کپتانی میں ٹیم نے تین ٹیسٹ فتوحات حاصل کی تھیں جن میں نیوزی لینڈ میں تاریخی فتح بھی شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں