اشتہار

میٹاورس میں کیے گئے جرائم کی سزا حقیقی دنیا میں دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ میٹاورس میں کیے گئے جرائم کی سزا حقیقی دنیا میں دی جائے، ورچوئل دنیا میں کیے جانے والے جرائم کے اثرات حقیقی دنیا میں بھی ہوں گے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ایک وزیر نے میٹاورس میں کیے گئے مجازی جرائم کی سزا حقیقی دنیا میں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے مصنوعی ذہانت عمر سلطان العلما کا کہنا ہے کہ میٹا ورس میں کیے جانے والے سنگین جرائم کے حقیقی نتائج برآمد ہونے چاہئیں۔

- Advertisement -

العلما نے ورلڈ اکنامک فورم کو بتایا کہ میٹاورس اتنا حقیقت پسندانہ ہو سکتا ہے کہ اس میں کیے گئے مجازی جرائم کے نتائج سے حقیقی دنیا کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ اگر میں انجان ہوتے ہوئے آپ کو واٹس ایپ پر کوئی ٹیکسٹ بھیجتا ہوں، تو کیا یہ صحیح ہے؟ یہ آپ کو کچھ حد تک خوفزدہ تو کر سکتا ہے لیکن اس سے وہ یادیں نہیں تخلیق ہوں گی جو پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کا باعث بنیں۔

لیکن اگر میں میٹاورس میں آتا ہوں اور یہ ایک تقریباً ایسی حقیقت پسندانہ دنیا ہے جس کے بارے میں ہم مستقبل کے حوالے سے بات کر رہے ہیں اور میں اس میں واقعتاً آپ کو قتل کر دیتا ہوں، اور آپ اسے دیکھتے ہیں۔ تو یہ حقیقت میں آپ کو ایک خاص حد تک لے جاتا ہے جہاں آپ کو جارحانہ طور پر ان قوانین کو نافذ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

میٹاورس میں اپنے آغاز سے ہی جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ورچوئل حملوں کے متعدد دستاویزی واقعات ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں