اشتہار

’ماہرہ خان کو اداکاری نہیں آتی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے مہوش حیات اور ماہرہ خان پر تنقید کردی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ مہوش حیات اور ماہرہ خان پر تنقید کررہی ہیں۔

لیلیٰ زبیری سے سوال کیا گیا کہ مہوش حیات کے بارے میں کیا کہیں گی؟

- Advertisement -

انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مہوش حیات پہلے بہت معصوم لگتی تھی پتا نہیں اب اس نے کیا کروایا ہے کہ بہت الگ لگنے لگی ہے۔‘

ماہرہ خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’ میں یہ نہیں کہوں گی کہ وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں لیکن وہ ایک مکمل پیکیج ہیں اس میں ایک کلاس ہے اور دیکھنے میں اچھی لگتی ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں