اشتہار

تین سالہ بچے کے پیٹ سے درجنوں مقناطیسی گیندیں نکال لی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں ڈاکٹر سلیمان الحبیب اسپتال میں میڈیکل ٹیم نے تین سالہ بچے کے پیٹ سے 21 مقناطیسی گیندیں نکال کر کمسن کی زندگی بچالی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے ڈاکٹر سلیمان الحبیب اسپتال میں سعودی میڈیکل ٹیم نے تین سالہ بچے کے پیٹ سے 21 مقناطیسی گیندیں نکالیں جو کھیلتے ہوئے انہیں نگل گیا تھا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کمسن بچہ شدید پیٹ درد اور الٹی میں مبتلا حالت میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لایا گیا۔

- Advertisement -

سرجنوں کی ٹیم نے کئی طبی معائنے، ایکسرے اور سی ٹی اسکین کیے جس میں لڑکے کے پیٹ میں 21 مقناطیسی ٹکڑوں کی موجودگی کا پتہ چلا جس سے اس کی آنتوں کے 6 سوراخ اور کچھ حصے کو نقصان پہنچا۔

اسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ جنرل سرجن ڈاکٹر سمیع الحواسی نے کہا ’ایک پیڈیاٹرک سرجری ٹیم نے کسی بھی نئی پیچیدگی کو روکنے اور لڑکے کی جان بچانے کے لیے فوری طبی امداد کی فراہمی کا فیصلہ کیا۔‘

ٹیم نے دو گھنٹے کی سرجیکل اینڈواسکوپی کی اور لڑکے کے پیٹ سے مقناطیسی ٹکڑوں کو نکالنے میں کامیاب ہو گئی تاہم سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے سوراخوں کا علاج کیا اور آنتوں کے متاثرہ حصے کو نکال دیا۔

لڑکے کو سرجری کے تین دن بعد بغیر کسی پیچیدگی کے ڈسچارج بھی کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں