اشتہار

شہباز حکومت نے عوام کو تیسرا بڑا دھچکا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہباز حکومت نے دو دن میں عوام کو تیسرا بڑا جھٹکا دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے بعد گیس بھی مہنگی کردی جس کی اوگرا نے بھی منظوری دے دی ہے۔

ملک بھر میں عوام کو یکم جولائی سے گیس 45 فیصد مہنگی ملے گی جس کا نوٹیفکیشن بھی وفاقی حکومت نے جاری کردیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

سوئی ناردرن کے لیے گیس 45 فیصد سوئی سدرن کے لیے 44 فیصد مہنگی کی جائے گی سوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمت 266 روپے 58 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی۔

سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 308 روپے 53 یسے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

حماد اظہر کا ردعمل

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو گیس کا اس قسم کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چاہیے تھا اگر شاہد خاقان کو سمجھ نہیں آرہی تو مجھ سے مشورہ کرلیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ شاہد خاقان مجھے چٹ بھیج دیں میں انہیں لکھ  کردے دوں گا اور گیس کی قیمتوں کا آئی ایم ایف سےکوئی تعلق نہیں ہے بجلی کی جو قیمتیں بڑھائی ہیں اس کا بھی آئی ایم ایف سے تعلق نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں