اشتہار

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان دستہ کتنے ارکان پر مشتمل ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لئے قومی دستے کیلئے کھلاڑیوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوی ایشن نے برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لئے دستے کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، پاکستانی دستے میں پہلی بار چونتیس سے زائد خواتین ایتھلیٹ کو شامل کیا گیا ہے، یہ پہلی بار ہے جب پاکستان کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کسی بھی عالمی مقابلے میں شریک ہونے جارہی ہیں۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان تیرہ مقابلوں میں حصہ لے گا، پاکستانی دستے میں اڑسٹھ مرد، چونتیس خواتین اور سترہ آفیشل شامل ہونگے، جلد ہی ایتھلیٹ کی فہرست پاکستان اسپورٹس بورڈ ( پی ایس بی) کو بھیجے گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

برمنگھم میں منعقد ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل کے لئے پاکستانی امیدوں کا محور ارشدندیم، انعام بٹ،شاہ حسین سمیت ویمنز کرکٹ اور ہاکی ٹیم ہیں۔

چند روز قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمیمہ سہیل ، سعدیہ اقبال اور طوبہٰ حسن۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں کرکٹ کی چوبیس سال بعد واپسی ہورہی ہے جس میں ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ شامل کیا گیا ہے،کامن ویلتھ گیمز28جولائی سےبرمنگھم میں شروع ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں