اشتہار

‘ ن لیگ عدالتوں میں الیکشن روکنے کیلیے درخواستیں لے کر جارہی ہے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے انکشاف کیا ہے کہ ن لیگ عدالتوں میں الیکشن روکنے کیلیے درخواستیں لے کر جارہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ضلع کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ میں ایک دھڑا جان چکا ہے ان کی سیاست کو خطرہ لاحق ہے، یہ عدالتوں میں الیکشن روکنے کے لیے درخواستیں لے کر جا رہے ہیں، ن لیگ میں ایک گروپ کھڑا ہوگیا ہے جس سے ان کی تباہی ہوگی۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ملکی ادارے اربوں کی کرپشن کے کیس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی حراست کا مطالبہ کر رہے ہیں، 22 کروڑ کی آبادی اور ایٹمی طاقت والے ملک پر کیسے حکمران مسلط کردیے گئے ہیں؟

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری پارٹی دو ماہ سے جتنی متحرک ہے پہلے کبھی نہیں تھی، 25 مئی کو حکومت کی جانب سے بربریت کی گئی، عمران خان اور ہمارے ورکرز کھڑے ہیں، وکلا برادری ہمیشہ برے وقت میں ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے، قوم، وکلا اور ہم تیار ہیں، جلد ہی آپ سب کو آزادی ملے گی، پاکستان میں آنے والا وقت روشن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں