تازہ ترین

خواتین کیلیے "سفر سہیلی” کے نام سے موبائل ایپ تیار

ریلوے نے خواتین کے لیے "سفر سہیلی” کے نام سے موبائل ایپ تیار کرلی ہے اور افسران 6 جون کو اس ایپ سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلوے حکام نے خواتین کا سفر محفوظ بنانے کے لیے "سفر سہیلی” کے نام سے ایک موبائل ایپ تیار کی ہے اور ریلوے افسران اس ایپ سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو 6 جون کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ خواتین کی حفاظت کے لیے ٹرینوں میں ایمرجنسی بٹن بھی لگائے جائیں گے جب کہ ریلوے اسٹیشنز پر خواتین کیلئے آگاہی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بہاالدین زکریا ایکسپریس میں دوران سفر ٹرین کے عملے نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

زکریا ایکسپریس میں کراچی کی رہائشی خاتون کو دوران سفر ٹکٹ چیکر اور انچارج نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون نے معاملے کے بارے میں کسی کو مطلع نہ کیا، ٹکٹ چیکرز عاقب، زاہد اور نامعلوم ملزم ملکر متاثرہ خاتون کو ٹکٹ چیک کرنے کے بہانے اے سی کلاس میں لے گئے تھے ، ملزمان نے متاثرہ خاتون کیساتھ دوران زیادتی مارپیٹ بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ : وزیر اعظم کی ہدایات پر ایکشن

بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات پر سلمان صوفی نے ایکشن لیتے ہوئے ریلوے سفر کے دوران خواتین کے لیے سیکیورٹی تبدیلیاں تجویز کی تھیں۔

Comments

- Advertisement -