اشتہار

‘ ہر چیز کا حل لوڈشیڈنگ یا قیمت بڑھانا نہیں ہوتا ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہر چیز کا حل لوڈشیڈنگ یا قیمت بڑھانا نہیں ہوتا ہے۔

ملک میں اس وقت دو چیزیں ہی عروج پر جارہی ہیں ایک ہے مہنگائی جو تھمنے کا نام نہیں لے رہی بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی قوت پرواز بڑھتی اور عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جاری ہے جب کہ دوسری چیز ہے لوڈشیڈنگ جس نے پورے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس ساری صورتحال پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں ایسی لوڈشیڈنگ کا کبھی تصوربھی نہیں تھا، امپورٹڈ حکومت ملک پر عذاب بن کر اتری ہے، ہر چیز کا حل لوڈشیڈنگ یا قیمت بڑھانا نہیں ہوتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ جو عوام سے آتے ہیں وہ عوام کو ریلیف دیتے ہیں اور جو بیرونی مداخلت سے آتے ہیں وہ بیرونی اداروں کو ریلیف دیتے ہیں۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ اس وقت غیر سنجیدہ لوگ ملک پرمسلط ہیں، انہیں نہ عوام کی حمایت حاصل ہے اور نہ ہی انہیں ملک چلانے کی سمجھ ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں