منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’امید ہے عدالتی کارروائی کے بعد دعا کو ہمارے حوالے کر دیا جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تقریباً دو ماہ لا پتا رہنے کے بعد کراچی کی رہائشی لڑکی دعا زہرا کی بازیابی کے بعد والدین نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ایسی خوشی ہوئی جیسی عید کے دن ہوتی ہے۔

دعا زہرا کے والدین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بیٹی کی بازیابی پر بہت خوشی اور اطمینان حاصل ہوا، امید ہے عدالتی کارروائی کے بعد دعا کو ہمارے حوالے کر دیا جائے گا۔

والدین کا کہنا تھا کہ دعا زہرا کم عمر ہے، قانون کے مطابق اس کی شادی نہیں ہو سکتی، دعا زہرا کو ہمارے خلاف بیانات دباؤ ڈال کر دلوائے گئے، کراچی پہنچنے کے بعد عدالت میں جو بیان ہوگا اسی بیان کی اہمیت ہے۔

دعا زہرا بازیاب ہو گئی، شوہر اور سہولت کار زیر حراست

والدہ نے کہا کہ آج کے دن مجھے وہ خوشی ہوئی ہے جو عید کے دن ہوتی ہے، میں اپنی بیٹی کے ہر لہجے کو پہچانتی ہوں، میں جانتی ہوں وہ مشکل میں ہے اور ناخوش تھی، اب وہ واپس اپنے گھر آئے گی تو اسے پہلے جیسا ہی پیار دیں گے۔

دعا کی بازیابی: صوبے اور 3 شہروں کی سرحدوں پر 7 پولیس ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں

واضح رہے کہ دعا زہرا کی بازیابی کے بعد والد مہدی علی کاظمی نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں انھوں نے کہا کہ میں عدالت، حکومت، پولیس، میڈیا سمیت تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام کا بھی شکریہ جنھوں نے بیٹی کی بازیابی کے لیے دعائیں کیں۔ ویڈیو بیان کے دوران دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی آبدیدہ ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں