اشتہار

وزیراعظم کی بی جے پی رہنما کی گستاخانہ بیان کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادیوں کو پامال کررہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم وستم کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے لیے نبی کریم ﷺ کی محبت سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے، تمام مسلمان نبی کریم ﷺ کی محبت، ناموس کیلئے اپنی زندگی قربان کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمانی مفتی اعظم نے بھارت کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما نے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دیا تھا، جس پر دنیا بھر میں مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عرب ممالک میں بھی نوپور شرما اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے اور مختلف عرب ممالک نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں