اشتہار

ڈبل ٹیکس کے خلاف سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے احتجاجاً کام بند کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں بجلی اور گیس کے بعد ایک اور بحران سر اٹھانے لگا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیو سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز اور تاجروں نے احتجاجاًکام بند کر دیا ہے، جس کی وجہ ڈبل ٹیکس ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

ٹرانسپورٹرز نے سبزی منڈی کے داخلی اور خارجی گیٹ بند کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا، ان کا موقف ہے کہ منڈی میں آنے اور جاتےوقت پانچ سے ہزار روپےٹیکس لیا جارہا ہے، ڈیزل پہلے ہی دو سو دس روپے لیٹرہو چکا اب زبردستی ڈبل ٹیکس کرنا سراسر زیادتی ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: تاجروں کا سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی کو تحلیل کرنے کا مطالبہ

ٹرانسپورٹر اور تاجروں کی جانب سے احتجاج کے باعث کراچی کو سبزی اور فروٹ سپلائی کرنے والی منڈی کے تمام داخلی و خارجی راستے بند ہوگئے جس کے باعث منڈی آنے والے خریدار اور تاجر محصور ہوگئے جبکہ نیو سبزی منڈی میں کام بند ہونے سے کراچی کو سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی بند ہوگئی ہے، جس کے باعث کراچی میں سبزی اور فروٹ کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں