اشتہار

تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونیوالا ہے، مزمل اسلم

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے اور تاریخ کا مہنگا ترین سال شروع ہونے والا ہے۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی پر ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے ڈالر کو روکنے کی کوشش کی اور اسی لیے پٹرول اور بجل کی قیمت بڑھائی ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، مہنگا ترین سال شروع ہونے کو ہے، جس میں مہنگائی 30 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

مزمل اسلم نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے نیچے آچکے ہیں، برآمدات میں مشکلات ہیں، کارخانے بند ہونے کی خبریں آرہی ہیں، جب تک باہر سے ڈالر نہیں آئیں گے روپے پر پریشر ہی رہے گا اور پورا سال دباؤ کا شکار ہی رہے گا۔

- Advertisement -

سابق ترجمان وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعطم کے جہاز کے پہیے پاکستان میں ٹک ہی نہیں رہے، ایک جانب وہ کہتے ہیں زہر کھانے کیلیے پیسے نہیں ہیں دوسری جانب جو ان سے ملنے جاتا ہے اس کے سامنے نوٹوں کی بوریاں کھول دیتے ہیں، ایم این ایز اور ایم پی ایز کے لیے 60 ارب روپے مختص کردیے ہیں۔

 واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ حکومت رواں ماہ پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: ‘حکومت رواں ماہ پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرے گی’

عمر ایوب نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں یہ ملک تباہ کرنے نکلے ہیں، یہ گیس کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کرنے جا رہےہیں، پٹرول کو تقریباً 250 روپے فی لیٹر پر لیکر جائیں گے اور عوام کو بجلی میں 15 روپے کا ٹیکہ اس ماہ لگے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں