پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

پرندہ جیمز بانڈ کی فلموں سے متاثر، دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پرندہ اور بلی موجود ہیں صارفین کی جانب سے پرندے کو جیمز بانڈ کی فلموں سے متاثر قرار دیا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں پرندہ ایک دیوار پر بیٹھا اور بلی بڑے مزے سے نیچے سے گزر رہی ہے۔

پرندے کو شرارت سوجھی اور وہ بلی کو تنگ کرنے کے لیے دیوار سے نیچے اتر گیا پھر وائرل ویڈیو میں کیا ہورہا ہے یہ دیکھ کر آپ بے ساختہ ہنس دیں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندہ مسلسل بلی کا پیچھا کررہا ہے بلی ایک موقع پر اسے ڈرانے کی کوشش بھی کرتی ہے لیکن وہ یہ سلسلہ جاری رکھتا ہے۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ ’اس کا گھونسلا قریب ہی ہونا چاہیے۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’بہت ہی دلچسپ ویڈیو ہے۔‘ اس سے پہلے اتنی صبر و تحمل والی بلی نہیں دیکھی۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں