تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں فوری ردعمل دینے کا فیصلہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت کو ممکنہ گرفتاری پر اعتماد میں لیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کسی صورت امپورٹڈ حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ حکومت نے مجھےگرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے اطلاع ملی اسلام آباد پہنچنے پر گرفتارکیا جائے گا امپورٹڈحکومت سمجھتی ہےمیں ایسےڈرجاؤں گا اب کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں ملک بھر میں فوری ردعمل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ارکان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقبول سیاسی جماعت کےلیڈرکی گرفتاری حکومت کی بڑی بیوقوفی ہو گی معاشی طور پرتباہی کی طرف جاتی حکومت مزیدتباہی کرےگی گرفتارکیاگیاتوملک مزیدمعاشی بدحالی کی طرف جائے گا۔

کورکمیٹی اجلاس کے بعد ملک بھر کی تنظیموں کو متحرک کر دیا گیا اسلام آباد:تمام تنظیمی کمیٹیاں کسی بھی کال کیلئے الرٹ پررہیں گی اور 7 دن کے اندر تنظیموں کی رپورٹ عمران خان کودی جائےگی۔

کور کمیٹی نے پنجاب کی 20 نشستوں پر الیکشن میں بھرپور تیاری سےلڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کامقابلہ میدان میں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -