اشتہار

گوادر سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، اڑان کے وقت طیارے کا ایک ٹائر پھٹا ہوا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوادر سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، اڑان کے وقت طیارے کا ایک ٹائر پھٹا ہوا تھا۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارے نے گوادر ایئرپورٹ سے اڑان بھری ہی تھی کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو بتایا کہ رن وے پر ربڑ کے ٹکڑے پڑے دیکھے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ جہاز کے پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل ایئر ٹریفک کنٹرولر کو صورتحال سے آگاہ کیا تو کہا کہ مجھے شبہ ہے کہ میرے جہاز کے ٹائر پھٹ گئے ہیں جس کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ریسکیو عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی تاہم بعد ازاں ایئر ٹریفک کنٹرولر نے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتارلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد انجینئر نے معائنہ کیا تو ایک ٹائر پھٹا ہوا تھا جب کہ دوسرے کے ربڑ نکلے ہوئے تھے، طیارے میں 60 مسافر سوار تھے۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے کے ٹائر پھٹنے کی اطلاع گوادر کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے دی تھی اور خدشہ ہے کہ رن وے پر کوئی ایسی چیز لگی تھی جس سے ٹائر کو نقصان پہنچا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں