اشتہار

توانائی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے قومی سطح پر بڑا بریک تھرو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق توانائی کی قلت پر قابو پانے کے حوالے سے قومی سطح پر بڑا بریک تھرو ہوا ، وزیراعظم نے سابق قبائلی علاقوں سے دریافت شدہ گیس فوری عوام کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نےدریافت ہونےوالی گیس عوام کو فوری فراہم کرنے کی منظوری دےدی ، بنوں سےایک ٹریلین کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے ذخائرعوام کوگیس کی قلت سے نجات دلانے کیلئے استعمال میں لانے کی ہدایت کردی۔

اس سلسلے میں وزیراعظم سےفوجی فاؤنڈیشن گروپ کے چئیرمین وقار احمد ملک اور ماڑی پیٹرولیم کےسربراہ فہیم حیدر کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں وزیرمملکت برائےپیٹرولیم سینیٹرڈاکٹرمصدق ملک اورسیکریٹری پیٹرولیم بھی موجود تھے ، اس موقع پر وزیراعظم کوشمالی وزیرستان، بنوں میں نئے دریافت شدہ ذخائرکے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کوگیس کے شعبے کی مجموعی صورتحال، طلب اور رسد سے آگاہ کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم نے متعلقہ علاقوں کےعوام کیلئےدریافت شدہ گیس کےثمرات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نےعلاقےکی ترقی،سماجی بہبود،تعلیم ،صحت کےحوالے سےسفارشات طلب کرتے ہوئے کہا جن علاقوں سے گیس نکلی ہے، وہاں کے عوام اور بچوں کو کیا ملے گا؟ پلان دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں