اسلام آباد : پاکستان نے قطر گیس کمپنیوں سے مزید ایل این جی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا اور ایل این جی کی خریداری کیلئے نئے سرے سے بات شروع چیت شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایندھن کی کمی کو کم کرنے میں مدد کے لیے قطری کمپنیوں سے مزید ایل این جی کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔
بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قطرسے ایل این جی گیس خریدنے کیلئے نئے سرے سے بات چیت شروع کردی ہے۔
ایل این جی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے ہر ماہ قطر سے کئی جہاز فراہم کرنے کو کہا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ قطر کے پاس درخواست کو پورا کرنے کی اضافی صلاحیت ہے بھی یا نہیں تاہم اس کا فیصلہ کچھ دنوں میں کیا جائے گا۔
خیال رہے توانائی بحران وزیر اعظم شہباز شریف کی انتظامیہ کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے ،اپریل میں ختم ہونے والے 10 مہینوں میں ملک کی توانائی کی درآمدی لاگت دوگنی ہو گئی، جبکہ ایندھن کی مسلسل قلت ملک بھر میں بلیک آؤٹ کو متحرک کر رہی ہے۔
یاد رہے سال 2021 میں پاکستان اور قطر کےدرمیان ایل این جی کااہم معاہدہ طے پایا تھا ، معاہدے کے تحت قطرپاکستان کو10سال کیلئے 3 ملین ٹن ایل این جی فراہم کرے گا۔