اشتہار

پنجاب ضمنی الیکشن، ق لیگ کا پی ٹی آئی کی مکمل حمایت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ق نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ضمنی الیکشن پر پی ٹی آئی اور ق لیگ دونوں کی نظریں مرکوز ہیں اور دونوں جماعتیں ضمنی الیکشن جیت کر پنجاب میں تبدیلی کے لیے پرامید ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ق لیگ کے مرکزی رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتیں ضمنی الیکشن جیت کر پنجاب میں تبدیلی کے لیے پرامید ہیں اور ضمنی الیکشن میں فتح کے بعد پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے کر ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے باعث 20 خالی ہونے والی جنرل نشستوں پر الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کو ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کب ہونگے؟ اعلان ہوگیا

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پی پی217 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں