جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عازمینِ حج کیلئے اہم پیغام جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین سے متعلق اہم پیغام جاری کر دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی ہدایات کے مطابق ہر عمر کے (بچوں سمیت) عازمینِ حج کیلئے کرونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے سعودی منظور شدہ کرونا ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ منع ہو گا۔

ترجمان نے کہا کہ تمام عازمینِ حج روانگی سے قبل سعودی منظور شدہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں منظور شدہ ویکسین کا ثبوت نہ ہونے کی صورت میں جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔

وزارت صحت کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ این سی اوسی نے عازمین حج کیلئے کوویڈویکسی نیشن کے عمل کواپ ڈیٹ کر دیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ عازمین کےلیے کورونا وائرس کی ایک ویکسین کی 2 خوراکیں لگوانا لازمی ہے،عازمین اپنی پہلی یا دوسری خوراک کے 28 دن کے بعد اضافی خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ موڈرنا اورفائزرویکسین ملک بھرمیں دستیاب ہیں ، مسافر کسی بھی کوروناویکسین سینٹرسے ویکسین حاصل کرسکتے ہیں۔

یاد رہے حج برائے سال 2022 کے معاملے پر سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے عازمین حج کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی کی تھی۔

ہدایت نامے میں حج کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ لازمی قرار دیا۔

اس سے قبل سعودی ایوی ایشن نے عازمین حج کے لیے 48 گھنٹے قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط رکھی تھی جبکہ حج ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں کی عمر 65 سال سے زائد نہ ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں