اشتہار

آئی سی سی نے بابراعظم کو بڑی خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابراعظم کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کی ہے، جس کے مطابق کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبو شین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے جوروٹ کو نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی سینچری اسکور کرنے کا صلہ مل گیا اور وہ دو درجے ترقی پاتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے۔

- Advertisement -

آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔

ٹیسٹ بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ،بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے ، نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن تیسرے، بھارت کے جسپریت بھمرا ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر، جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بات ذہن نشین رہے کہ بابر اعظم کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بادشاہت برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں