اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بیوی کے قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت پانے والے شوہر کی سزا عمر قید میں تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بیوی کے قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت پانے والے شوہر کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے محمد اعظم کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔

جس میں ٹرائل کورٹ کی سزائے موت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، اپیل کنندہ پر 2015 میں اپنی بیوی مافیہ کو قتل کرنے کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

وکیل نے استدعا کی سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس سزائے موت کا حکم سنایا، عدالت سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

دو رکنی بنچ نے چشم دید گواہوں کی موجودگی ظاہر نہ ہونے پر ملزم کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں