اشتہار

ترکی کو روس اور یوکرین میں دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کی امید

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی اور روسی وزرائے خارجہ کی انقرہ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین اور روس میں جاری تنازع پر بات کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ لاوروف کی دورہ ترکی کے دوران دارالحکومت انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب میولود چاوش اولو سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے روس اور یوکرین میں جاری تنازع پر بات چیت کی۔

ملاقات کے بعد ترک اور روسی وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے تنازع کا شکار دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات دوبارہ ہوسکتے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اناج کی ترسیل کیلیے پابندیاں ہٹانے کا روس کا مطالبہ جائز ہے۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ لاوروف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں آپریشن پلان کے مطابق چل رہا ہے، اگر یوکرین بارودی سرنگیں صاف کردے تو اناج ترسیل کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

 واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو 4 ماہ ہونے والے ہیں، اس دوران دونوں جانب سے کئی بار مذاکرات کے دور ہوئے لیکن بے نتیجہ ختم ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس پر پابندیاں، ترک صدر کا واضح اعلان

یوکرین پر حملے کے بعد روس کو امریکا سمیت یورپی ممالک کی جانب سے کئی پابندیوں کا سامنا ہے تاہم ترکی نے واضح اعلان کیا تھا کہ وہ روس پر پابندیاں عائد نہیں کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں