اشتہار

پُل ٹوٹنے سے میئر بیوی سمیت نالے میں جاگرے، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو : پیدل چلنے والا پل افتتاح سے پہلے ہی ٹوٹ کر گرگیا، فیتہ کاٹنے کیلئے آنے والے میئر اپنی بیوی سمیت نالے میں جاگرے۔

میکسیکو کے کویرنیواکا شہر میں ایک حیران کرنے والا واقعہ سامنے آیا جب ایک پل افتتاح سے پہلے ہی ٹوٹ گیا، پل کے افتتاح کے لیے شہر کے میئر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس واقعہ میں میئر سمیت تقریباً دو درجن افراد پل سے نیچے نالے میں گر گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر کے میئر ندی کے اوپر بنے ایک فُٹ برج کا افتتاح کرنے والے تھے، لکڑی کے بورڈ اور میٹل چینس سے بنے اس پل کی از سر نو تعمیر کی گئی تھی۔

موریلوس ریاست کے گورنر کوتھیموک بلینکو نے میڈیا بتایا کہ نالے میں گرنے والوں میں میئر، ان کی بیوی، کئی افسران اور میڈیا کے نمائندے شامل ہیں، کئی افراد کو چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل پر کھڑے تمام لوگ حادثے کے بعد تقریباً 12 فٹ نیچے نالے میں گرے ہوئے ہیں جو پتھروں پر گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں