اشتہار

‘جن ارکان نے استعفے دیئے ان میں شکوک و شبہات ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ جن ارکان نے استعفے دیئے ان میں شکوک و شبہات ہیں۔

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے معاملے پر اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ کچھ ارکان نے رابطےکئےہیں فی الحال میں منتظرہوں جب وقت ختم ہوگاتوفیصلہ کروں گا جس تاریخ سے استعفے آئے ان کی تنخواہ روک دی گئی ہدایت کی ہے جنہوں نے استعفےدیئے ان کی تفصیلات دی جائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ استعفیٰ دینے کےکچھ قواعدو ضوابط ہیں کوئی ممبراستعفیٰ دیتا ہے تو میرا فرض ہے تعین کروں بغیرکسی دباؤ کے دیا گیا جب تک یہ بات واضح نہ ہو استعفیٰ منظور نہیں کیا جا سکتا۔

- Advertisement -

بجٹ بل منظور کرنےکا اختیار قومی اسمبلی کےپاس ہے بجٹ سےمتعلق درست معلومات کاعوام تک پہنچناعوام کا حق ہے بجٹ کےمعاملات ٹیکنیکل ہوتےہیں اسےسمجھنا ضروری ہے۔

راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ملکی مسائل کاصبروتحمل کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا میڈیا نے اہم کردار ادا کرنا ہے مشکلات آسکتی ہیں پاکستانی عوام زندہ قوم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں