تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر نصیرالدین شاہ کا ردعمل

ممبئی: بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کےگستاخانہ بیان پر بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے اس صورتحال کا ذمہ دار ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی آگے بڑھیں اور اس زہر کو روکیں۔

بھارتی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے وزیراعظم مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا وہ ان لوگوں کو کچھ عقل دیں، وزیراعظم مودی خود نفرت پھیلانے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں، اس پر انہیں کچھ کرنا ہوگا، زہر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے وزیراعظم کو قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اس طرح کے واقعات کا ذمہ دار ٹی وی چینلز کو قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نفرت کا یہ زہر تیار کرنے کے ذمہ دار ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا ہیں۔

نصیر الدین شاہ نے کہا کہ اس طرح کے بیانات انتہاپسندانہ خیالات کی عکاسی کرتے ہیں، متنازع بیان دینے والی خاتون کوئی انتہاپسند عناصر میں سے نہیں بلکہ قومی ترجمان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوپور شرما کے تبصرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی ایسی مثال یاد نہیں ہے جب کسی مسلمان نے ہندو دیوتا پر ایسا اشتعال انگیز بیان دیا ہو۔

بالی وڈ کے سینیئر اداکار کا کہنا تھا کہ امن اور اتحاد کی بات کرنے پر جیل بھیجا جاتا ہے اور نسل کشی کی بات پر صرف تھپڑ رسید کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -