جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا-

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے سماعت کی، کانسٹیبل محمد اسلم نے مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، پولیس فورس اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے موقع پر موجود تھی، تاکہ کوئی شر پسند عناصر قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے سکے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ پچیس مئی کو نکالی گئی ریلی پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا، صرف شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، جبکہ اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا تھا۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سیشن کورٹ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم کالعدم قرار دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سیشن عدالت کا اندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں