اشتہار

عامر لیاقت کی ساس نے تدفین میں شرکت کیلیے حکومت سے سیکیورٹی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت کی ساس نے داماد کی تدفین میں شرکت کیلیے وزیراعظم سے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا کی لودھراں کے ایک گاؤں میں مقیم والدہ سلمیٰ بیگم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے داماد کی تدفین میں شرکت کیلیے وزیراعظم سے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔

مرحوم کی ساس سلمیٰ بیگم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کی وفات کا دکھ ہے میں نے اسے اپنا سردار بیٹا بنایا تھا، ہمیں اس کی تدفین میں شرکت کے لیے کراچی جانا ہے لہذا حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے۔

- Advertisement -

سلمیٰ بیگم نے انکشاف کیا کہ عامر لیاقت گزشتہ پانچ 6 دن سے صلح کے لیے رابطہ کررہا تھا اور کہا تھا کہ میں گاؤں آکر سب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں تین روز قبل بھی عامر نے دانیا کو پیار بھرا میسج کیا کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔

سلمیٰ بیگم نے کہا کہ تنسیخ نکاح کے دعوے ہوتے رہتے ہیں پھر صلح بھی ہوجاتی ہے، میں نے عامر سے کہا تھا کہ آپ لودھراں آجائیں لیکن ان کے آنے سے پہلے ہی وہ انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے

مرحوم کی ساس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عامر لیاقت کو کوئی ذہنی دباؤ تھا، اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں