اشتہار

گوریلا سائیکل چلاتے ہوئے گر پڑا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے کبھی کسی گوریلے کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہے یقیناً آپ کا جواب نہیں ہوگا لیکن ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گوریلا نے سائیکل چلائی تو وہ گر پڑا۔

مذکورہ ویڈیو کو بھارتی محکمہ جنگلات کے افسر سمرات گوڈا نے شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’سائیکل احمق ہے۔‘

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی پارک میں گوریلے موجود ہیں اور ان میں سے ایک گوریلا سائیکل سے لطف اندوز ہورہا ہے۔

- Advertisement -

لیکن جیسے ہی سائیکل کو پیڈل مار کر تھوڑی دور جاتا ہے تو منہ کے بل گر جاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھیں کہ تھوڑی دور جاگر جب گوریلا گرا تو اس نے غصے میں آکر سائیکل ہی دور پھینک دی۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک 27 ہزار لائیکس مل چکے ہیں اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں